اسلام آباد ہائی کورٹ میں برطرف پی آئی اے پائلٹ کی درخواست منظور، لائسنس بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں برطرف پی آئی اے پائلٹ کی درخواست منظور، لائسنس بحال
اسلام آباد ہائی کورٹ میں برطرف پی آئی اے پائلٹ کی درخواست منظور، لائسنس بحال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے برطرف پی آئی اے پائلٹ سیّد ثقلین اختر کی لائسنس معطلی کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پائلٹ کا لائسنس بحال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لائسنس معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کی۔ وفاق کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر اور سیکریٹری سول ایوی ایشن ناصر جعفری عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سیکریٹری سول ایوی ایشن کو وفاقی کابینہ نے ایڈیشنل چارج دیا ہے، جس پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ سیکریٹری کو کس قانون کے تحت ڈی جی کا عہدہ دیا گیا؟یہ بادشاہت نہیں ہے۔ سول ایوی ایشن ریگولیٹر ادارہ جبکہ سیکریٹری بورڈ کا چیئرمین ہے۔ سیکریٹری نے بورڈ آف انکوائری کا حکم کس قانون کے تحت دیا؟

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کے سامنے صرف حقائق رکھیں۔ کیا سپریم کورٹ نے انکوائری کیلئے ہدایت دی تھی؟ قومی ائیر لائن تباہ ہوگئی، 2 سال گزر گئے مگر یہاں ڈی جی تعینات نہیں ہوسکا۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے پارلیمنٹ میں 262 لائسنسز کو جعلی قرار دیا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ رپورٹ کس نے دی؟ آج تک کتنے پائلٹس مشکوک ہیں؟وکیل نے بتایا کہ 262 میں 50 لائسنسز کینسل اور 32 معطل ہوئے۔

عدالت نے سوال کیا کہ قومی ائیر لائن پر عالمی ریگولیٹر نے پابندی لگا دی۔ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ انتہائی اہم ریگولیٹر باڈی گزشتہ 2 سالوں سے غیر فعال ہے۔ اگر اسی طرح ریگولیٹر ادارہ ایڈہاک چلتا رہا تو وہی نتیجہ نکلے گا جو نکلا ہے۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی آئی اے کے پائلٹ سید ثقلین اختر کی درخواست منظور کرتے ہوئے لائسنس بحال کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: جھوٹی راجکماری ووٹ کی عزت سمجھانے نکلی ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts