قومی حکومت سے متعلق شہباز شریف کا بیان پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل کے مترادف ہے، نیئر حسین بخاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی حکومت سے متعلق شہباز شریف کا بیان پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل کے مترادف ہے، نیئر حسین بخاری
قومی حکومت سے متعلق شہباز شریف کا بیان پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل کے مترادف ہے، نیئر حسین بخاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے قومی حکومت سے متعلق بیان پر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا بیان پی ڈی ایم تابوت میں آخری کیل کے مترادف ہے۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہا کہ شہباز شریف کے بیان سے ثابت ہوا کہ اب پی ڈی ایم تحلیل ہو چکی ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قومی حکومت تجویز بے وقت کی راگنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی حکومت سیاست میں کمزور اور لنگڑے گھوڑوں کی امید ہو سکتی ہے، پیپلز پارٹی مطلق العنانہ ذہنیت کی حکومت سے نجات اور فوری انتخابات چاہتی ہے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت دفن کرنے کے لئے لاکھوں افراد اسلام آباد لے جانے کے دعویدار عمران خان حکومت کے ہمدرد اور مددگار نکلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے 2023 انتخابات کی بات کرکے ہم خیال پی ڈی ایم کا جنازہ پڑھا دیا ہے۔

رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ  دن کو لانگ مارچ اعلان رات گزرنے کے بعد موقف میں ’’تبدیلی کا یوٹرن ‘‘ سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معاشی بدحالی مہنگائی بے روزگاری بڑھانے اور عوام الناس کا خون چوسنے والی حکومت کو کندھا دینا افسوسناک ہے ۔

رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آٓج بھی پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کی پابند اور کاربند ہے ،قوم غیر یقینی صورت حال کے زمہ دار ناائل و ناکام حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے ۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی بڑی پارٹی مسلم لیگ پی ٹی آئی حکومت پر عوام الناس پر مزید دو سال مسلط رکھنا چاہتی ہے۔

سید نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تحریک عدم اعتماد تجویز اور کھلے عام حمایت کے باوجود گو مگو پالییسی اپنائے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کم۔ترین نمبرز پر لڑکھڑاتی پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے میں سنجیدہ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں، شاہد آفریدی

Related Posts