تحریکِ عدم اعتماد، ایم کیو ایم آئندہ 36گھنٹوں میں فیصلہ کر لے گی۔ امین الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ عدم اعتماد، ایم کیو ایم آئندہ 36گھنٹوں میں فیصلہ کر لے گی۔ امین الحق
تحریکِ عدم اعتماد، ایم کیو ایم آئندہ 36گھنٹوں میں فیصلہ کر لے گی۔ امین الحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم (پاکستان) تحریکِ عدم اعتماد اور ملک میں جاری سیاسی بحران پر آئندہ 36 گھنٹوں میں فیصلہ کر لے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی حکومت اور اپوزیشن سے بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم سے منحرف ن لیگی اراکین کی ملاقات طے، اہم پیشرفت متوقع

گفتگو کے دوران وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم آئندہ 36 گھنٹوں میں اپنا فیصلہ کر لے گی۔ ہم اپوزیشن کے بلدیاتی نظام سے متعلق معاہدے کے ڈرافٹ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے حکومت سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا۔

وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تحریکِ عدم اعتماد پر حکومت کا ساتھ دینے یا نہ دینے کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اہم مطالبات میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی، کارکنان کی بازیابی اور بند دفاتر کھولنا شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومتی وفد نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس کے دوران تحریکِ عدم اعتماد سمیت ملک میں جاری سیاسی بحران پر گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ 

Related Posts