وزیر اعظم سے منحرف ن لیگی اراکین کی ملاقات طے، اہم پیشرفت متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم سے منحرف ن لیگی اراکین کی ملاقات طے، اہم پیشرفت متوقع
وزیر اعظم سے منحرف ن لیگی اراکین کی ملاقات طے، اہم پیشرفت متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آج منحرف ن لیگی اراکینِ اسمبلی کی ملاقات طے ہے جس کے دوران ملک میں جاری سیاسی بحران پر اہم پیشرفت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آج دوپہر 2 بجے پنجاب اسمبلی کے منحرف ن لیگی اراکین وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات اور تبادلۂ خیال کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلیٰ بننے کی راہیں ہموار، منحرف اراکین کا پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان

ن لیگ کے منحرف اراکینِ پنجاب اسمبلی چوہدری اشرف، جلیل شرقپوری، غیاث الدین اور اظہر عباس ملاقات کریں گے جس کے دوران ملک میں جاری سیاسی بحران پر گفتگو ہوگی۔ 

اشرف انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے مزید اراکینِ اسمبلی بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔ خیال رہے کہ منحرف اراکین چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہیں ہموار ہو گئیں۔ منحرف اراکینِ اسمبلی نے بھی پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

 مسلم لیگ (ن) کے منحرف اراکینِ پنجاب اسمبلی نے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کا کھل کر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے پرویز الٰہی کے متعلق جو فیصلہ کیا ہے، اس کی حمایت کریں گے۔

 

Related Posts