سپرہائی وے مویشی منڈی کی رونقیں بحال، کاروباراپنے عروج پرپہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپرہائی وے مویشی منڈی کی رونقیں بحال، کاروباراپنے عروج پرپہنچ گیا
سپرہائی وے مویشی منڈی کی رونقیں بحال، کاروباراپنے عروج پرپہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سپرہائی وے پرلگنے والی ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی کی رونقیں بحال ہوگئیں، کاروباراپنے عروج پرپہنچ گیا،خریداروں کی بڑی تعداداپنی پسندکاجانورخریدنے جوق درجوق آنے لگی۔

واضح رہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں کافی وقت ہے،مگراس بار مویشی منڈی میں ایس اوپیز بھی بہت سخت ہیں، سپرہائی وے پرمویشی منڈی کے میلے کوسجے آج سترہ روزہوچکے ہیں۔

تیس ہزارسے زائدجانوراس مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں وہیں خریداروں کی دلچسپی بھی دیدنی ہے، سستے جانورکی تلاش میں مویشی منڈی کارخ کرنیوالے کراچی کے شہری کہتے ہیں ابھی پسند کاجانورنظرنہیں آیا اورنہ جیب اجازت دے رہی ہے کہ اتنامہنگے جانورخریدیں۔

مویشی منڈی کے داخلی راستوں پرایس اوپیز کے قوانین پرسختی سے عملدرآمد کرانے کاسلسلہ بھی جاری ہے،کوروناایس اوپیز کے تحت ایک ہزاررقبے پرپھیلی ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی میں سات لاکھ سے قربانی کے جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

Related Posts