آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد چینی بھی مہنگی ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی کی قیمت بڑھتے ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی
چینی کی قیمت بڑھتے ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اب چینی بھی مہنگی کردی گئی جس سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں فی کلو چینی میں 5 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی کلو چینی 78 روپے سے80 روپے کلو تک میں فروخت کی جارہی ہے، کراچی میں چینی کی قیمت4 روپےاضافے سے78 روپے فی کلوہوگئی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں فی کلو چینی 5 روپے اضافے کے ساتھ 80 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، لاہور میں فی کلو چینی کی قیمت ڈھائی روپےاضافے سے 80 روپے میں فروخت کی جارہی ہےجبکہ پشاور میں چینی کی قیمت5 روپے اضافے کے بعد 78 روپے ہوگئی ہے۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مٹھائی، کیک، بیکری آئٹمز اور دیگر میٹھی اشیاء کی قیمتوں میں بھی 100 سے ڈیرھ سو روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں آٹے کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے جس کے باعث سندھ، خیبرپختونخو اور پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا اورپھر آٹے کی قلت کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کا بحران، راولپنڈی میں چکی کا آٹا 65 سے 70 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا

وزیر اعظم عمران خان نےبھی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے گرینڈ آپریشن کی ہدایت کی ہے دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آٹا بحران سے نمٹنے کے لیے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

Related Posts