ن لیگ کی تاریخ پی پی پی کے ساتھ دُہرائیں گے، روک سکو تو روک لو۔علی زیدی کا کھلا چیلنج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کی تاریخ پی پی پی کے ساتھ دُہرائیں گے، روک سکو تو روک لو۔علی زیدی کا کھلا چیلنج
ن لیگ کی تاریخ پی پی پی کے ساتھ دُہرائیں گے، روک سکو تو روک لو۔علی زیدی کا کھلا چیلنج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جو تاریخ وابستہ ہے، وہی عنقریب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ بھی دُہرائیں گے، آپ اگر روک سکتے ہیں تو روک لیجئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کیا آپ لوگوں کو یاد ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے اثاثوں کے بارے میں کیا کہا کرتی تھی؟ میں بتاتا ہوں۔ وہ کہتے تھے کہ ہمارے کوئی اپارٹمنٹس نہیں ہیں۔ ہم کسی جائیداد کے مالک نہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ اس کے بعد کہا گیا کہ اسپیکر صاحب، یہ ہیں وہ ذرائع، اور بعد ازاں ذرائع کی جگہ قطری خط آگیا۔ پھر مسلم لیگ (ن) اِس سے بھی ایک قدم آگے چلی گئی۔ ن لیگی قیادت نے اپنی صفائی میں پیش کیا گیا قطری خط واپس لے لیا۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ جو کچھ ہم نے آپ کو پہلے بتا دیا ہے، اُس کا ایکشن ری پلے ہونے والا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہاٹ سیٹ پر بیٹھ چکی ہے اور اب تاریخ دُہرائی جائے گی۔ روک سکو تو روک لو۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا جس کا ملبہ وہ پی ٹی آئی پر ڈالنا چاہتی ہے۔

 ٹوئٹر پر2 روز قبل  اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی روزویلٹ ہوٹل کے معاملے پر جو بیانیہ بیچنے کی کوششوں میں مصروف ہے، وہ کاٹھ کباڑ سے زیادہ کچھ نہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی  ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالنا چاہتی ہے۔علی زیدی

Related Posts