اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 27 مئی کو ملک بھر میں محدود بینکاری جاری رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 27 مئی کو ملک بھر میں محدود بینکاری جاری رکھنے کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 27 مئی کو ملک بھر میں محدود بینکاری جاری رکھنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 مئی کو عیدا لفطر کی تعطیل کے آخری روز ملک بھر میں محدود بینکاری جاری رکھی جائے گی جبکہ اگلے روز  سے تمام بینکس معمول کے مطابق بینکاری کے عوامل سرانجام دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے نجی بینکس کی منتخب شاخیں بھی مائیکرو فنانس بینکس کی منتخب شاخوں کے ہمراہ کھلی رہیں گی جہاں عوام الناس بینکاری سے متعلق ضروری کاموں کیلئے بینک کا دروازہ کھٹکھٹا سکیں گے۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات جمعۃ الوداع 22 مئی سے شروع ہو کر 27 مئی تک جاری رہیں گی جبکہ اسٹیٹ بینک نے تعطیل کے آخری روز سے ہی محدود بینکاری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک نے کہا ہے کہ تمام بینکس اپنی صوابدید پر منتخب برانچز کھول سکتے ہیں۔ نجی بینکس کو اپنی منتخب برانچز 27 مئی کے روز کھولنے یا نہ کھولنے کا اختیار دے دیا گیا جس سے بعض بینک ملازمین کی چھٹیاں 6 کی بجائے 5 ہوجائیں گی۔ 

Related Posts