اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ ناسا کے خلائی اسٹیشن میں جانے کے لیے تیار ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ ناسا کے خلائی اسٹیشن میں جانے کے لیے تیار ہوگیا
اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ ناسا کے خلائی اسٹیشن میں جانے کے لیے تیار ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا کی خلائی سفر کیلئے راکٹ، جہاز اور دیگر سازو سامان بنانے والی کمپنی اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) کے خلائی اسٹیشن میں جانے کے لیے تیار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے اعلان کیا کہ اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ خلاء میں جانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ادارے کے ماہرینِ فلکیات بیکن اور ڈگ ناسا سے اسپیس اسٹیشن کے ڈیمو 2 مشن کیلئے اڑان بھریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) سرخ سیارے مریخ پر اپنا نیا مشن بھیجنے کے لیے تیار ہے جس کیلئے انجینئرز نے خلائی روبوٹ کی ٹیسٹنگ شروع کردی۔

 ٹوئٹر پرایک ہفتہ قبل  اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ ناسا کے انجینئرز ہمارے ناسا پریزرو رولر پر کام کر رہے ہیں جو ناسا کی تحقیق کیلئے خاص طور پر بنایا گیا خلائی روبوٹ ہے۔ یہ روبوٹ مریخ سے مٹی اور دیگر اجزاء کے نمونوں پر تحقیق کرے گا۔

مزید پڑھیں: ناسا نے مریخ کیلئے روبوٹ کی ٹیسٹنگ شروع کردی

Related Posts