ایس آئی یو ٹی میں بچوں کے امراض گردہ ومثانہ پر سمپوزیم بدھ کو ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس آئی یو ٹی میں بچوں کے امراض گردہ ومثانہ پر سمپوزیم بدھ کو ہوگا
ایس آئی یو ٹی میں بچوں کے امراض گردہ ومثانہ پر سمپوزیم بدھ کو ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یوٹی) میں ایشیا پیسیفک ایسوسی ایشن آف پیڈیاٹرک یورولوجسٹس (اے پی اے پی یو) کے زیر اہتمام چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس بدھ 29 نومبر کو شروع ہورہی ہے۔

اس تیئسویں کانفرنس میں تین سو سے زائد ماہرین پاکستان سے جبکہ انیس مندوبین بیرون ملک سے شرکت کررہے ہیں ۔

جن کا تعلق نیوزی لینڈ، ایشیا پیسیفک، مڈل ایسٹ، جنوبی ایشیا، یورپ اور دیگر ممالک سے ہے۔ نیز ان میں وہ ماہرین بھی شامل ہیں جنہوں نے ایس آئی یو ٹی کے شعبہ پیڈیاٹرک یورولوجی میں تربیت لی ہے۔

کانفرنس کے پہلے دو دن ورکشاپ کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔ جن میں تین آپریشن تھیٹرز میں ہونے والی سرجری براہ راست دکھائی جائیں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ایس آئی یو ٹی کے شعبہ پیڈیاٹرک یورولوجی کے ماہرین نےسرجری کے جو نئے اور جدید طریقے متعارف کرائے ہیں انہیں بھی عملی طور پر دکھا یا جائے گا۔ جبکہ کانفرنس کے تیسرے اور چوتھے دنوں میں تحقیقاتی مقالےاور ماہرین لیکچرز کا انعقاد ہو گا ۔

ایس ا ٓئی یو ٹی ملک کاپہلا طبی ادارہ ہے جہاں ڈاکٹر ادیب رضوی (بانی و ڈائریکٹر ایس آئی یو ٹی) کی سربراہی میں تقریبا بیس سال قبل شعبہ پیڈیاٹرک یورولوجی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

اس شعبے کی او پی ڈی میں ہر ہفتے تقریبا پانچ سو مریض دیکھے جاتے ہیں۔ ان تمام مریضوں کو ادارے کے فلسفے ’’مفت علاج عزت نفس کے ساتھ‘‘بِلاتفریق فراہم کیا جاتا ہے۔

اس کانفرنس میں سولہ سائنسی سیشنز ہوں گے جن میں بچوں کے گردے، مثانے، گردے کے کینسر، اور اس سے متعلقہ پیچیدہ بیماریوں اور ان کی سرجری میں جدید پیشرفت کے حوالے سے لیپروسکوپک اور روبوٹک سرجری کے موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اس موقع پر پیرس کے پروفیسر علاء الغنیمی جرنل آف پیڈیاٹرک یورولوجی کا سا لانہ لیکچر دیں گے۔ اور انہیں جرنل کے بانی ڈیوڈ فرینک کے نام سے منسوب میڈل دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ انہیں پروفیسر فلپ رینسلے پیش کریں گے ۔

Related Posts