سندھ حکومت کا صوبے بھر میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا صوبے بھر میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان
سندھ حکومت کا صوبے بھر میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ بڑھتی ہوئی اموات کے پیش نظر صوبے بھر میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نئے لاک ڈؤان سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے،آئندہ 2ہفتوں کیلئے لاک ڈؤان کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نرسری سے لے کر یونیورسٹی تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، شادی ہالز، سینما ہالز اور تمام تفریحی مقامات کو بھی بند رکھا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے کے مطابق میڈکل اسٹورز، گروسری کی دکانیں اور پٹرول پمپ کھولیں رہیں گے، شاپنگ مالز کے اندر والے میڈیکل اسٹورزکوکھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکم نامے کے مطابق ریسٹورنٹس کو پارسل کی اجاز ت ہوگی، ریسٹورنٹس اندر اور باہر بیٹھ کر سروس نہیں دے سکیں گے جب کہ دکانیں، شاپنگ مال شام 6 بجے بند کردیئے جائیں گے۔

تمام ٹرانسپورٹ صرف 50 فیصد مسافر کو سوار کرا سکیں گے، بیکری اوردودھ کی دکانیں رات 12بجے تک کھولی جاسکیں گی۔ ایکسپوسینٹر، بیوٹی پارلر اورکھیلوں کیٹورنامنٹ پرپابندی ہوگی۔حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا سخت پابندیوں کا عندیہ

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران ہمارے مثبت کیسز کا تناسب 8.37 فیصد رکارڈ کیا گیا جو کہ کافی خطرناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان کے آغاز میں دیگر صوبوں کے بنسبت سندھ میں کیسز کا تناسب کم تھا۔

مراد علی شاہ نے واضح طور پر کہا کہ ایسی صورتحال میں جب کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اموات کی شرح بھی بڑھنے کا رجحان ظاہر کررہی ہے تو پابندیوں میں نرمی پر غور نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے متنبہ کیا اگر عوام ایس او پیز کو نظرانداز کرتے رہے تو ہم مزید سخت پابندیاں عائد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیر سے شادی ہال، ایکسپو ہال، پارکس، انڈور جمز، کھیلوں کی سہولیات، تفریحی پارکس، سینما گھر، بیوٹی پارلر، مزارات اور تمام سیاحتی مقامات اگلے دو ہفتوں کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا اگلے احکامات تک تمام تعلیمی اداروں بشمول اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند کردی گئیں اور مجموعی طور پر 50 فیصد کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سپر مارکیٹوں سمیت تمام متعلقہ دکانیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا ہم میڈیکل اسٹورز کھلے رکھنے کے بہانے سپر مارکیٹوں کو کام نہیں کرنے دیں گے اور اسپتالوں میں فارمیسی اور الگ دکانیں چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔ ریستوراں صرف ٹیک اپ اور ہوم ڈیلیوری سروس پیش کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام سے ویکسین لگانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں جہاں لوگوں کو ویکسین کی گئی ہے وہاں سب کچھ کھل رہا ہے۔ مزید کہا کہ ہمارے پاس سندھ بھر میں 234 ویکسی نیشن مراکز ہیں اور میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ خود کو ویکسین کروائیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، مزید پابندیاں عائد کرسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Related Posts