سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt decides to increase salaries of govt employees

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : وفاقی حکومت اور پنجاب کے برعکس حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کابینہ نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے تنخواہوں میں 5 فیصد کا اضافہ ہوگا۔

یہاں یہ واضح رہے کہ وفاق اور پنجاب نے مالی سال 21-2020کے اپنے اپنے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔

1200 ارب روپے سے زائد کے سندھ حکومت کا بجٹ آج وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ناول کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے 5 ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ ترقیاتی بجٹ میں 34.73 ارب روپے کی نئی اسکیمیں شامل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کیلئے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کریں گے

ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لئے 15 ارب روپے مختص کیے جائیں گے اور تخمینہ لگایا گیا ہے کہ 55 ارب روپے غیر ملکی امدادی منصوبوں کے لئے مختص کیے جائیں گے۔

Related Posts