حکومت کا آئی جی سندھ کے معاملے پر سندھ حکومت کو 3 نام بھیجنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan governer
PM imran khan governer

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کے معاملے پر سندھ حکومت کو 3 نام بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی جس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیاجس کے بعد حکومت نے آئی جی کے حوالے سے سندھ حکومت کو 3نام بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم اور گورنر سندھ کی ملاقات میں ایم کیو ایم کو منانے کی کوششیں بھی تیز کرنے پر بات چیت کی گئی، اس حوالے سے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اتوار کوایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائے گی۔

اس سے قبل آئی جی سندھ کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو5 نام ارسال کئے گئے تھےجن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل تھے۔

دوسری جانب گزشتہ روز حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفدکی ملاقات ہوئی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے ایک بار پھر کراچی پیکج کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کاکہنا تھاکہ ایم کیو ایم سے بہت اچھے ماحول میں بات ہوئی ہے اور یہ بات چیت جاری ہے اس میں پیش رفت بھی ہوئی ہے، ہم دونوں جماعتیں ہی کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومتی مذاکراتی ٹیم سےمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

Related Posts