چیئرمین پیپلزپارٹی کی ہدایت پر سندھ حکومت کا گھوٹکی اور خضدار کے متاثرین کے لیےامداد کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto criticized the government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے سانحہ گھوٹکی اور خضدار کے متاثرین کی مالی مدد کا اعلا ن کیا گیاہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر گھوٹکی ریلوے حادثے کے جاں بحق افرادکے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے مالی مدد دی جائیگی۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے خضدارمیں سندھ کے شہری حادثے کا شکار ہوئے پر ان کی کسی نے مالی مدد نہیں کی لہذا سندھ حکو مت کی جانب سے خضدارسانحے کے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ رو پے دیئے جائیں گے۔

سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو عوام کی پریشانیوں کا احساس ہے، احساس پروگرام کا راگ الاپنے والے حادثاتی اموات میں بھی متاثرہ خاندانوں کی مدد نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم منتظر رہے کہ وفاقی حکومت کو شاید کچھ احساس ہو اور وہ عوام کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، پرافسوس یہ بے حس لوگ ہیں۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے امداد متاثرہ خاندانوں کے بچھڑنے والوں کے پیاروں کا نعم البدل تو نہیں پر ان کی پریشانی کو کچھ کم کرے گی۔ ثابت ہو گیا کہ غریب عوام کا درد رکھنے والا ایک ہی لیڈر ہے اور وہ ہے بلاول بھٹوزرداری۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال میں تعلیم کے لیے 277 ارب روپے مختص کردیے

Related Posts