گستاخانہ خاکوں پر احتجاج، سندھ اور پنجاب کے وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گستاخانہ خاکوں پر احتجاج، سندھ اور پنجاب کے وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
گستاخانہ خاکوں پر احتجاج، سندھ اور پنجاب کے وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر احتجاج کرتے ہوئے سندھ اور پنجاب بھر کے وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے وکلاء تنظیموں کی اپیل پر عدالتی کارروائی معطل کردی، سندھ بھر کی عدالتوں میں آج کسی کیس کی سماعت نہیں ہوگی۔

سندھ ہائی کورٹ، اے ٹی سی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اور دیگر ماتحت عدالتوں سمیت صوبے بھر کی عدالتوں میں کارروائی بند رہے گی۔

دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے بھی فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

پنجاب بھر کے وکلاء کسی عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، وکلاء کا کہنا ہے کہ حکومت کو فرانس کے خلاف عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل دُنیا کے متعدد مسلم ممالک میں گستاخانہ خاکوں اور ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیانات پر احتجاج کیا گیا جس کے دوران مظاہرین نے فرانسیسی جھنڈا بھی نذرِ آتش کردیا۔

 گستاخانہ خاکوں کی پشت پناہی پر فرانسیسی حکومت کے خلاف عالمِ اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سعودی عرب، کویت، قطر اور اردن سمیت متعدد ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اور احتجاج آج بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج جاری، فرانسیسی جھنڈا نذرِ آتش

Related Posts