مسلم ممالک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج جاری، فرانسیسی جھنڈا نذرِ آتش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم ممالک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج جاری، فرانسیسی جھنڈا نذرِ آتش
مسلم ممالک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج جاری، فرانسیسی جھنڈا نذرِ آتش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دُنیا کے متعدد مسلم ممالک میں گستاخانہ خاکوں اور ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیانات پر احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے فرانسیسی جھنڈا بھی نذرِ آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی پشت پناہی پر فرانسیسی حکومت کے خلاف عالمِ اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سعودی عرب، کویت، قطر اور اردن سمیت متعدد ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اور احتجاج جاری ہے۔

مسلم ممالک گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کر رہے ہیں، لیبیا، یمن، بنگلہ دیش، شام اور فلسطین میں بھی مظاہرے ہوئے جن کے دوران فرانسیسی جھنڈے کو نذرِ آتش کردیا گیا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ فرانسیسی حکومت گستاخانہ خآکوں کی پشت پناہی بند کرے۔

یاد رہے کہ  گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جبکہ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کیا جائے۔

 فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے مسلم دشمن بیان اور توہینِ رسالت نہ روکنے کے اقدام پر کویت، قطر اور اردن سمیت متعدد مسلم ممالک نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: فرانس کی ہٹ دھرمی برقرار، مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کا مطالبہ

Related Posts