عامر خان کو اپنی فلم کے کس سین کے بارے میں سوچ کر بھی شرم آتی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر خان
(فوٹو: مینز پی کے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار عامر خان کا شمار فلم انڈسٹری کے ایسے سپر اسٹارز میں کیا جاتا ہے جس نے اپنے بعد آنے والے ہر فنکار کو اپنی صلاحیتوں سے متاثر کیا تاہم اپنے حالیہ بیان میں مسٹر پرفیکشنسٹ نے اعتراف کیا کہ ان کو اپنی ایک فلم کے سین کے متعلق سوچ کر بھی شرم آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دی گریٹ انڈین کپل شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں نے 2014 میں ریلیز ہونے والی ایک فلم میں عریاں مناظر کی شوٹنگ پر اعتراض اٹھایا جس پر ہدایتکار نے میری آسانی کیلئے ڈیزائن کردہ شارٹس فراہم کردئیے۔

بھارتی میڈیا (نیوز 18) کے مطابق ہدایتکار نے سین راجستھان کے کم آباد صحرا میں شوٹ کیا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ میں نے شارٹس پہنیں اور فلم “پی کے” کے سین کیلئے ریڈیو لےکر باہر آگیا، سیٹ پر سبھی فون چھپائے گئے اور مجھے اس وقت بھاگنا تھا۔

اداکار عامر خان نے کہا کہ جب تک میں چل رہا تھا، سب کچھ ٹھیک تھا، لیکن جب دوڑنا پڑا تو شارٹس اترجاتے تھے کیونکہ سب کچھ ٹیپ سے منسلک تھا۔ ایک دو کوششوں کے بعد میں نے اسے ہٹانے کا کہہ دیا کیونکہ میں اپنا کام درست طریقے سے انجام دینا چاہتا تھا۔

عامر خان نے کہا کہ میں نے سب کو کیمرے کے بہت پیچھے جانے کا کہہ کر دوڑ لگا دی۔ خواہش تھی کہ یہ سین نہ فلمایا جائے کیونکہ مجھے ایسا سین عکسبند کرنے میں شرمندگی محسوس ہورہی تھی۔ وجہ یہ تھی کہ مجھے اس کے متعلق سوچ کر بھی شرم آتی ہے کیونکہ ہمیں اس کی عادت نہیں۔

Related Posts