تیرے بن بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ کیوں بن چکا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'Tere Bin' most viewed Pakistani drama in India
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یمنیٰ زیدی اور وہاج کا ڈرامہ تیرے بن بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پاکستانی ڈرامہ سیریل بن گیا۔

بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جو سرحد پار ناظرین کو اپنی دلکش کہانی، مضبوط پرفارمنس اور منفرد ثقافتی بیانیے کی وجہ سے اپنے سحر میں جکڑ چکا ہے۔

حالیہ برسوں میں مجھے پیار ہوا تھا، تیرے بن، سنو چندا، اور بہت سے پاکستانی ڈراموں نے بھارتی ناظرین میں خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

ایک انسٹاگرام پیج کے مطابق وہاج اور یمنیٰ کا 2023 کا سپر ہٹ ڈرامہ تیرے بن یوٹیوب پر 3اعشاریہ 5 بلین سے زیادہ ویوز کے ساتھ اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پاکستانی سیریل ہے۔

تیرے بن کا پریمئر دسمبر 2022 میں ہوا اور جولائی 2023 میں یہ ڈرامہ اختتام پذیر ہوا، ڈرامہ میں زبردست کہانی اور وہاج علی عرف مرتسم اور یمنیٰ  زیدی عرف میرب کے درمیان غیر معمولی کیمسٹری کی وجہ سے سیریل کو بے پناہ مقبولیت ملی۔

یمنیٰ اور وہاج کی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا گیا جس نے ’تیرے بن‘ کو 2023 کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں میں سے ایک بنا دیا۔پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے تصدیق کی کہ وہ تیرے بن 2 کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں جو جلد ہی آن ایئر ہوگی۔

Related Posts