شعیب اختر آل راؤنڈر عماد وسیم کے حق میں بول پڑے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب اختر آل راؤنڈر عماد وسیم کے حق میں بول پڑے
شعیب اختر آل راؤنڈر عماد وسیم کے حق میں بول پڑے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ عماد وسیم کو ٹی ٹونٹی سے ڈراپ نہیں کرنا چاہیے، شاہنواز دھانی کو فرسٹ کلاس میں تجربہ حاصل کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چيف ایگزيکٹو وسیم خان بہترین کام کر رہے ہيں لیکن ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہيں۔ جب تک اوسط درجے کے افراد کرکٹ بورڈ میں آئیں گے تو ایسے فیصلے ہوتے رہیں گے۔

فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ انہیں امید کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کم ہوجائے گی تاکہ روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ بحال ہو۔

راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے دورے پر آل راؤنڈر عماد وسیم کی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں جگہ بنتی تھی،عماد وسیم کا ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ ہونا نہیں بنتا۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی کو فرسٹ کلاس میں تجربہ حاصل کرنا چاہیے، پاکستان کا ٹیلنٹ پول تو اتنا ہی ہے لیکن ٹیلنٹ کوکھلانے والے لوگ ختم ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا رن آؤٹ، آئی سی سی کا متنازع قانون زیربحث

پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو بچوں سے پیسے لے کر کلب کرکٹ نہیں چلانی چاہیے، ہمیں ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر بنانا ہو گا جہاں کھلاڑی کو اچھے پیسے ملیں۔

Related Posts