فوادچوہدری نے اپوزیشن سے اصلاحات کیلئے تجاویز مانگ لیں، شیریں مزاری کا اختلافی نوٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوادچوہدری نے اپوزیشن سے اصلاحات کیلئے تجاویز مانگ لیں، شیریں مزاری کا اختلافی نوٹ
فوادچوہدری نے اپوزیشن سے اصلاحات کیلئے تجاویز مانگ لیں، شیریں مزاری کا اختلافی نوٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزراء پی ڈی ایم کے خلاف اختلافات کا شکار ہو گئے، وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو اصلاحات کیلئے تجاویز دینے کا مشورہ دیا جس پر وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے اختلافی نوٹ تحریر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی استحکام ملک کی ضرورت ہے۔ اچھی بات ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ سے پیچھے ہٹ گئی۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمان میں ایک قدم آگے بڑھے اور انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کرے۔آئیے مل کر نئے الیکشن قوانین اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات کیلئے نئے قوانین اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کے ساتھ ساتھ عدالتی و انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔ اپوزیشن تجاویز دے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے اختلافی نوٹ تحریر کرتے ہوئے کہا کہ جس روز سے وزیرِ اعظم عمران خان نے حلف اٹھایا، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کیلئے مذاکرات کی پیشکش کی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن چیختی چلاتی اور شور مچاتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابی اصلاحات کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ اپوزیشن رہنما اصلاحات نہیں چاہتے۔

انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماؤں پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم والے صرف بد عنوانی چاہتے ہیں اور الیکشن میں شفافیت ان کیلئے مناسب بھی نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو کوئی نہیں ہرا سکتا، علی زیدی نے ویڈیو شیئر کردی

Related Posts