عمران خان اورشیخ رشیدمیں اختلافات میں شدت،وزیراعظم نے اہم اجلاس میں بھی نہیں بلایا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم ہاؤس میں شیخ رشید احمد اور عمران خان کی ملاقات آج ہوگی
وزیرِ اعظم ہاؤس میں شیخ رشید احمد اور عمران خان کی ملاقات آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی زیرِ صدارت تحریکِ انصاف قیادت کے اہم اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر قومی معاملات زیرِ غور آئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی قیادت کے اہم اجلاس میں وزیرِ داخلہ عدم شرکت کو سیاسی حلقوں میں حیرت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کے مابین مقابلے کے ساتھ ساتھ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی مشاورت عمل میں لائی گئی۔

وزیرِ دفاع پرویز خٹک کو اراکینِ سینیٹ کی حمایت کا ٹاسک دیا گیا جبکہ صوبہ پنجاب میں بڑی انتظامی تبدیلی پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صرف پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزراء شریک تھے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو اسٹیبلشمنٹ کا اہم آدمی سمجھا جاتا ہے جن کے پاس وفاقی وزارتِ داخلہ کا قلمدان ہے۔تاثر یہ لیا جارہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں پولیس اصلاحات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے وعدے پورے نہ ہونے اور دیگر معاملات پر وزیرِ اعظم ناخوش ہیں۔

آج سے 4 روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا اور اس موقعے پر بھی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے اپنے حلقوں میں بھی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور شیخ رشید میں اختلافات، کیا شیخ رشید حکومت کا حصہ رہیں گے؟

Related Posts