عمران خان اور شیخ رشید میں اختلافات میں شدت، کیا شیخ رشید حکومت کا حصہ رہیں گے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan sheikh rasheed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ رشید میں ناراضگی جاری ، حکومت کا میڈیا پر دفاع کمزور ہو گیا ، دونوں کے اختلافات کو وزیر اعظم کے قریبی حلقے ہوا دے رہے ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اعظم عمران خان میں شدید ناراضگی کے باعث حکومت کا دفاع کرنا مشکل ہو گیا۔

وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کے بعدشیخ رشید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ آٹے کا بحران پھر شدت اختیار کر گیاہے، مہنگے داموں آٹے کا حصول بھی مشکل ہو گیاہے تاہم اپنی حکومت اور اپنے قریبی دوست وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پر تنقید کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑ گیا ، وزیر اعظم عمران خان شیخ رشید سے ناراض ہو گئےجس کا اظہار انہوں نے ہفتےکے روز قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لیتے ہوئے کر دیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے کے بعدوفاقی وزراء کی جانب بڑھے اور سب سے مصافحہ کیا تاہم جیسے ہی شیخ رشید کے سامنے آئے تو شیخ رشید نے مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تاہم عمران خان نے ان کے سامنے رکنا بھی گوارا نہ کیا اور آگے بڑھ گئے جس پر شیخ رشید کا منہ لٹک گیا اور وہ شدید جھینپ گئے ۔

اس کے بعد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے اور دونوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، اگر اس سال تک مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ اختلاف مزید بڑھے گا، بہت سے وزراء ناتجربہ کار بھی ہیں، میں نے کابینہ اجلاس میں دوائیوں کی قیمت کے بارے میں بات کی، میں غریب کی بات کرتا ہوں اورکرتا رہوں گا۔

مزید پڑھیں:عثمان بزدار کی رخصتی کا فیصلہ، پی ڈی ایم نے پنجاب حکومت گرانے کی تیاری کرلی

ایک نجی ٹی وی چینل پر ٹاک شو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اشیائے صرف کی قیمتیں  آسمان پر پہنچ گئی ہیں،آٹے کا بحران پھر شدت اختیار کر گیاہے، مہنگے داموں آٹے کا حصول بھی مشکل ہو گیاہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان سے لوگوں کو نفرت نہیں، مہنگائی کے سبب اختلاف ضرور ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تنقید کے بعد وزیر اعظم کے قریبی حلقوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف عمران خان کے کان بھر دیئے ہیں۔

اسی وجہ سے عمران خان نے ان کی تنقید کو مثبت لینے کے بجائے منفی تصور کر لیا او اختلافات بڑھ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سے عمران کان نے قومی اسمبلی میں شیخ رشید سے ہاتھ نہیں ملایا ہے اس وقت سے شیخ رشید بھی میڈیا پر اس مستقل مزاجی سے حکومت اور کپتان کا دفاع نہیں کر پا رہے ہیں۔

Related Posts