وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے گلگت بلتستان پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سندھ کے علاوہ 3 صوبوں میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سندھ کے علاوہ 3 صوبوں میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسکردو: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں جہاں حکام نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد گلگت ائیرپورٹ پہنچے تو ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاؤٹس ضیاء الرحمان اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شیخ رشید احمد کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد 2 روزہ دورۂ گلگت بلتستان کے دوران گلگت اسکاؤٹس اور فورس کمانڈر ناردرن ایریا (ایف سی این اے) کا دورہ کریں گے اور کل ہنزہ بھی جائیں گے۔ وزیرِ داخلہ کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ اسلام آباد پولیس کو مثالی بنائیں گے، سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت 8 نئے ڈرونز خرید رہے ہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ ماہ 30 مارچ کو سیف سٹی پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا قانون پاس کریں گے، 12 سو مزید کیمرے لگانے جارہے ہیں، 1800 کیمرے پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اسلام آباد میں قائم پولیس کی 3 چوکیاں بھی ختم کریں گے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے مسئلے کے حل تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

Related Posts