وفاقی وزیر شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار، ٹیسٹ مثبت آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehryar Afridi tests positive for COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی وزیرسیفران و نارکوٹکس کنٹرول شہریار خان آفریدی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وفاقی وزیر نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ہفتے کے روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق گھر میں خود کو الگ تھلگ کردیا ہے۔

انہوں نے قوم سے صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔ شہریار آفریدی نے یہ بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ  تمام پاکستانیوں کو وبائی امراض سے بچائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 66 ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں  جبکہ وفاقی وزیرشہریا ر آفریدی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مزید پڑھیں:میرے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی افواہوں میں صداقت نہیں، سیمی جمالی

پاکستان تحریک انصاف کی گوجرانوالہ سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کا شکار بننے پرکئی روز زیرعلاج رہنے کے بعد 20 مئی کو انتقال کرگئی تھیں۔

Related Posts