میرے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی افواہوں میں صداقت نہیں، سیمی جمالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (المعروف جناح اسپتال) ڈاکٹر سیمی جمالی کے حولے سے کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ نہ ہی وہ کسی نجی اسپتال میں داخل ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے اپنے واٹس ایپ پیغام میں کہا ہے کہ مجھے بخار تھا اس لیے میں نے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرایا ہے جس کا نتیجہ منفی آیا ہے۔ الحمداللہ مجھے کورونا وائرس کے اثرات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ میں کسی نجی اسپتال داخل ہوں انہوں نے کہا کہ میں بخار کی وجہ سے اسپتال نہیں گئی کیوں کی کورونا احتیاط کا تقاضہ ہے کہ جب کوئی شک ہو تو ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک اپنے آپ کو سب سے الگ رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کے شوہر پروفیسر اے آر جمالی گزشتہ دنوں کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے پر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے تاہم انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھا اور اب ان کا کوویڈ 19ٹیسٹ منفی آچکا ہے۔ اور وہ مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس طرح اب دونوں میاں بیوی ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ منفی آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی وباء سے لوگوں کی زندگیاں بچاتے ہوئے متعدد ڈاکٹرز اور نرسز بھی اس وبائی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور زندگیوں سے ہاتھ بیٹھیں ہیں۔