بھارتی اداکارہ شہناز گل نے ہانیہ عامر کو پسندیدہ ایکٹریس قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا ہے۔

بگ باس کے سیزن 13 سے شہرت پانے والی اداکارہ شہناز گل نے سوشل میڈیا پر پاکستانی اسٹار ہانیہ عامر کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر کی مقبولیت کی کوئی حد نہیں ہے، جو نہ صرف اپنے وطن بلکہ سرحد پار بھارت میں بھی شائقین کو مسحور کرتی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی ریپر بادشاہ اور ہانیہ عامر میڈیا کی زینت بنے رہے ہیں۔ دونوں کی ملاقاتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ شہناز گل نے ہانیہ عامر کو پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے ایک اسکرین شاٹ بھی ٹیگ کیا ہے جس کے جواب میں ہانیہ عامر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور دلی تشکر کے ساتھ جواب دیا۔

 

ہانیہ عامر نے رونے والی ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے گلے لگنے اور سفید دل کے ایموجی کے ساتھشہناز گل کے پیار کیلئے شکریہ اداکیا۔

دونوں ایکٹریس کے پیار کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور سوشل میڈیا پر دونوں کی پوسٹوں کو بھرپور سراہا گیا۔

Related Posts