سدھو موسے والا کا قاتل گولڈی براڑ امریکا میں کیسے مارا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Goldy Brar, suspect behind Sidhu Moosewala murder, shot dead in US
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ملزم گولڈی براڑ کو امریکا گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

نیوز 18 اور کئی دیگر ہندوستانی نیوز چینلز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 5:25 بجے کے قریب فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں پیش آیا۔

گولڈی براڑ اور اس کے ایک ساتھی پر امریکا میں ان کے گھر کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کیااور فائرنگ کی اور تیزی سے فرار ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

گولڈی براڑ بدنام زمانہ گینگسٹر تھا جس کے جرائم کی ایک طویل فہرست ہے۔گولڈی براڑ کے حلیف دشمن عرش دلہ اور لکبھیر نے دیرینہ دشمنی کا حوالہ دیتے ہوئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گولڈی براڑ نے عوامی طور پر سوشل میڈیا پر مقبول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیاتھا۔

گولڈی براڑنے 2017 میں کینیڈا کے اسٹوڈنٹ ویزا پر ہندوستان چھوڑا۔وہ سکھ بنیاد پرست گروپوں کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ ڈیرہ سچا سودا کے پیروکار کے قتل کا کلیدی سازش کار تھا۔

سدھو موسے والا پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور گلوکار، ریپراور نغمہ نگار تھے۔ ان کا اصل نام شوبھدیپ سنگھ سدھو تھا۔ وہ اپنی طاقتور اور اکثر متنازعہ دھنوں کے لیے مشہور تھے۔

29 مئی 2022 کو سدھو موسے والا کو پنجاب میں جواہرکے گاؤں، مانسا میں ایک ٹارگٹڈ حملے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، قتل کے وقت ان کی عمر محض 28 سال تھی۔

لارنس بشنوئی گینگ نے سب سے پہلے موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی تاہم گولڈی براڑ نے بالآخر ٹیلی ویژن پر پیشی کے دوران جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لارنس کے ساتھی، وکی مڈوکھیرا کے قتل میں موسے والا کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے وہ قتل پر مجبور ہوا۔

Related Posts