وزارت عظمیٰ کے لئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت عظمیٰ کے لئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد
وزارت عظمیٰ کے لئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کے لئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔

مخالف امیدوار شاہ محمود قریشی کے وکیل بابر اعوان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا، جسے قومی اسمبلی کے عہدیدار نے مسترد کر دیا۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل بابر اعوان نے شہباز شریف کی نامزدگی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار کرپشن کیسز میں نامزد ہے اس لیے وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے نااہل ہے۔

بابر اعوان نے دعویٰ کیا کہ ‘شہباز شریف کرپشن کے مقدمات میں ضمانت پر ہیں اور ان کی نامزدگی پر اعتراض 100 فیصد جائز ہے’۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا جو باوقار طریقے سے منظور کر لیے گئے۔

شہباز شریف کی نامزدگی کی تجویز اور تائید کرنے والوں میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، آصف زرداری، بلاول بھٹو، اعظم خان ہوتی، شاہ زین بگٹی، خورشید شاہ، سید نوید قمر، خواجہ آصف، رانا تنویر حسین، مولانا اسد محمود، خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، اختر مینگل، آغا حسن بلوچ، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد حسین مگسی اور محمد اسرار ترین شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی کی نامزدگی عامر ڈوگر نے تجویز کی اور ملیکہ بخاری نے حمایت کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا انتخاب، شہبازشریف اورشاہ محمودقریشی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

گزشتہ روز عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کل پاکستان کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔ اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔

Related Posts