وزیراعظم کا انتخاب، شہبازشریف اورشاہ محمودقریشی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا انتخاب، شہبازشریف اورشاہ محمودقریشی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
وزیراعظم کا انتخاب، شہبازشریف اورشاہ محمودقریشی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف جبکہ تحریکِ انصاف نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو وزیر اعظم کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے، دونوں امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادئیے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف کے مابین وزیر اعظم کی نشست کیلئے مقابلہ ہوگا۔ عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

شہبازشریف کوپروٹوکول نہیں دونگا۔گورنر خیبر پختونخواکامستعفی ہونیکا اعلان

سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے 7روز قبل اٹھائے گئے اقدامات غیر آئینی قرار دے دئیے جس کے تحت تحلیل کی گئی قومی اسمبلی بحال ہوگئی تھی، عدالتی احکامات پر قومی اسمبلی اجلاس کل ہوا۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم کے خلاف 174 ووٹ آئے۔ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرانے تھے۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے کاغذاتِ نزمدگی پر خواجہ آصف اور رانا تنویر تائید و تصدیق کنندہ ہیں۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے 12 کاغذاتِ نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔ شاہ محمود قریشی نے بھی شہباز شریف کے مقابلے پر اپنے 4 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جن کی تائید و تصدیق عامر ڈوگر اور علی محمد خان نے کی۔ 

Related Posts