سندھ ہائیکورٹ نے اثاثوں سے متعلق کیس میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC rejects bail plea of Khurshid Shah in assets case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے اثاثوں سے متعلق کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کی اپیل سے متعلق سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو جلد از جلد کیس مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیسز میں گرفتار کیا تھا جبکہ خورشید شاہ کے خلاف بدعنوانی کے دیگر مقدمات کی تحقیقات بھی نیب میں جاری ہے۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت کے رویے نے مایوس کردیا۔سیّد خورشید شاہ

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری کاکہنا ہے کہ دو سال سے پی پی پی رہنما سید خورشید شاہ کی ضمانت کا انتظار کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی پر ڈیل کے الزامات تو لگتے ہیں مگر انصاف نہیں ملتا۔

شازیہ مری کاکہنا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کے ن لیگ کو ریلیف مل رہا ہے، پہلے مریم نواز شریف کو اب شہباز شریف کو ضمانت پر ریلیف ملا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پی پی پی اس نااہل حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ‏پی ڈی ایم اس نااہل حکومت کے خلاف اپوزیشن میں موجود جماعتوں کا اتحاد ہے، یہ نہ تو خدانہ خواستہ کوئی انضمام ہے اور نہ ہی ایک پارٹی ہے۔

Related Posts