شہباز شریف کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران 70 گنا اضافہ ہوا، شہزاد اکبر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehzad akbar murad saeed
شہباز شریف کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران 70 گنا اضافہ ہوا،شہزاد اکبر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران 70 گنا اضافہ ہواجبکہ سلمان شہباز کے اثاثوں میں آٹھ ہزار گنا اضافہ ہوا، شہبازشریف کی کرپشن دھیلے کی نہیں،اربوں کی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نےوفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف دھیلے کی کرپشن کی بات کرتے ہیں لیکن یہاں تو اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے، نیب کی تحقیقات کے مطابق شہباز شریف فیملی اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

شہزاد اکبر کے مطابق10سال کے دوران شہبازشریف کے اثاثوں میں 70گنااضافہ ہواجبکہ سلمان شہباز کے اثاثوں میں8 ہزار گنا اضافہ ہوا، ٹی ٹیز کی رقم سے 32،33 کمپنیاں بنائی گئیں،جس سےکاروبارکے ایمپائر کھڑے کیے گئے،جعلی ٹی ٹیوں کے ذریعے باہر پیسہ بھجوایا گیا۔

شہزاد اکبرکاکہناتھا کہ کرپشن کرنے والوں کا ایک رکن آکسفورڈ سے پڑھا ہوا ہے ۔سلمان شہباز بھگوڑا ہے ،ان کا داماد اشتہاری ہے حمزہ شہباز جیل میں ہیں اور شہباز شریف ضمانت پر ہیں اور کرپشن پر کوئی بھی جواب دینے سے قاصر ہیں ۔

ان کا کہنا تھاکاغذی کمپنیوں سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ سب کچھ ڈکلیئرڈ ہے، آنے والے دنوں میں مختلف کمپنیوں کی کارستانیاں سناؤں گا،معصوم لوگوں کا نام استعمال کر کے ٹی ٹیز اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں،  یہ کاروبار شریف خاندان کے کاروبار سے الگ ہے۔

انہوں نے جی ایم سی نامی کمپنی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا مذکور کمپنی کے تین ڈائریکٹرز تھے جن میں نثار احمد گل، ملک علی احمد اور طاہر نقوی شامل تھے، شہباز شریف نے 2009 سے نثار احمد کل کو چیف منسٹر ہاؤس ڈائریکٹر پولیٹیکل افیئر مقرر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کی خبر پر شہبازشریف نے مقدمہ تو دور ایک بھی جواب نہیں دیا، حمزہ شہباز جیل میں ، شہبازشریف ضمانت پر اور داماد بھاگا ہوا ہے، شہبازشریف ہر بات پر کہتے ہیں کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، شہبازشریف کی دھیلے کی کرپشن کی داستان اربوں میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مہر نثار گل نیب کی حراست میں ہے جس نے اعتراف کیا کہ یہ کاغذی کمپنی ہے، اس کمپنی نے 7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی، کمپنی کے دو کیش بوائز ٹریس ہوئے جنہوں نے دو ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کی، دونوں کیش بوائز زیر حراست ہیں جنہوں نے ساری تفصیلات بتائیں۔

معاون خصوصی نے کہا اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اس وقت لندن میں ہیں، شہبازشریف کو میڈیا کے توسط تک کچھ سوالات بھیجنا چاہتاہوں، شہباز شریف سے پوچھنے کیلئے18سوال پیش کررہا ہوں ، کیا شہبازشریف نےتہمینہ درانی کیلئے وسپرم پائن میں دو محل نہیں خریدے، کیا سیاسی مشیر نثار گل کے اکاؤنٹس سے آپ کے بیٹوں کو رقم منتقل نہیں کی گئی؟

انہوں نے پوچھا نثار گل وزیراعلیٰ کے ڈائریکٹر برائے سیاسی امور نہیں تھے ؟ ملک علی احمد وزیراعلیٰ کے ڈائریکٹر برائے اسٹریٹیجی نہیں تھے، کیا نثار گل اور علی احمد آپ کے فرنٹ مین نہیں تھے ؟ کیا یہ دونوں کاغذی کمپنی گڈنیچر کے مالک نہیں تھے ؟ ۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن اراکین تقرری پر طرفین نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔فواد چوہدری

انہوں نے پوچھا کہ نثار گل نے بینک اکاؤنٹ فارم میں عہدہ مشیر، پتہ وزیراعلیٰ آفس نہیں لکھوایا ؟ نثار گل سلمان شہباز کیساتھ انگلینڈ، دبئی، قطر دوروں پر نہیں گیا ؟ کیش بوائز مسرور، شعیب نے کروڑوں روپے آپ کے اکاؤنٹ منتقل نہیں کیے ؟۔

شہزاد اکبر نے شہباز شریف سے سوال کیاکہ یا جی این سی سے اربوں روپے نکال کر اخراجات میں استعمال نہیں کیا جاتا تھا ؟ جی این سی نے آپ کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں کروڑوں جمع نہیں کرائے ؟ آپ کالا دھن سفید کرنے کے گھناؤنے کاروبار کی سرپرستی نہیں کرتے تھے ؟۔

ان کاکہناتھا کہ 96 ایچ میں واقع آپکے پورے خاندان نے لاہور کے مختلف منی چینجرز کے ذریعے جعلی ٹی ٹیاں نہیں لی ۔کیا دبئی کی 4 کمپنیاں جوبیگم نصرت شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل کرتی رہی ہیں یہ وہ ہی کمپنیاں ہیں جنہوں نے آصف زرداری کے لیے منی لانڈرنگ کی۔

شہزاداکبرنےکہا کہ کیا آپ کے داماد علی عمران نوید اکرم کےذریعےزلزلہ زدگان کی رقم کی لوٹ مار نہیں کی؟ ڈیلی میل اور میرے خلاف برطانوی عدالتوں میں ہرجانےکادعویٰ کب دائر کریں گے؟۔

Related Posts