بے بنیاد مقدمات، نیب والا مذاق مزید برداشت نہیں کریں گے۔شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شکست تسلیم کرنے کی بجائے وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئی۔شاہد خاقان عباسی
شکست تسلیم کرنے کی بجائے وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئی۔شاہد خاقان عباسی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم بے بنیاد مقدمات اور نیب والا مذاق مزید برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئی کراچی کا حق نہیں مار سکے گا، حافظ نعیم الرحمان

بیان میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مقدمات کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کچھ ثابت نہیں کرسکی۔ 12، 12 سال سے مقدمات پر سماعت کو مکمل بھی نہیں کیا جاتا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں گزشتہ 4سال سے سوال کر رہا ہوں کہ ہمارا جرم کیا ہے؟سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اپنا حساب دیں۔ ہم نے 35سال کے اخراجات کی تفصیل فراہم کردی۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب بیورو (نیب) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 35سال کے اثاثے اور آمدن کی تفصیل بھی دی۔ نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیس سیاسی ہے۔

گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے خلاف کسی گواہ نے کچھ نہیں کہا۔ 4 سال سے میری زندگی کو مشکل کیوں بنایا گیا؟4سال پہلے فروخت کی گئی گاڑی کیس کے باعث منتقل نہیں ہوسکی۔

 

Related Posts