کوئی اب کراچی کا حق نہیں مار سکے گا، اپنے اختیار سے زیادہ کام کرینگے، حافظ نعیم الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی اب کراچی کا حق نہیں مار سکے گا، ہم اپنے اختیار سے زیادہ کام کریں گے۔

لاہورمیں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کراچی منی پاکستان ہے اور وہاں لوگوں نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے چلتی ہے، قرضوں اور سود کی ادائیگی حکمران نہیں کرتے، قوم کو اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارے نمبرز کو آگے پیچھے کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا، ہم نے تمام جماعتوں کو پیشکش کی ہے کہ سیاسی لڑائی لڑتے رہیں لیکن کراچی کی تعمیر و ترقی میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

 غیر قانونی طور پر بھارت جانیوالی 19 سالہ پاکستانی لڑکی گرفتار

اُن کا کہنا تھا کہ کوئی اب کراچی کا حق نہیں مار سکے گا، ہم اپنے اختیار سے زیادہ کام کریں گے، ہم لڑیں گے اور اپنا حق چھین لیں گے۔

Related Posts