منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں آج پیش ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا
شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز منی لانڈرنگ ریفرنس کیلئے احتساب عدالت میں آج پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔ احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کریں گے۔

احتساب عدالت لاہور نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہوں کو منی لانڈرنگ کیس میں شہادتیں قلمبند کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ جیل حکام شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگرزیرِ حراست ملزمان کو عدالت میں پیش کریں گے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت لاہور کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں گزشتہ ماہ پیش ہوئے تھے۔

سماعت کے دوران16 دسمبر کے روز  لیگی رہنماؤں کے وکلاء نے قومی احتساب بیورو کے گواہ سے سوالات کئے جبکہ استغاثہ نے غیر متعلقہ سوالات پوچھنے پر اعتراض اٹھایا۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش

Related Posts