کس کو کتنے نمبر ملیں گے؟، حکومت نے طلبہ کو پروموٹ کرنے کیلئے فارمولا تیار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shafqat Mahmood chairs inter-provincial education ministers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ مکمل نصاب پڑھایا جائے گا اوراسکے مطابق امتحانات لئے جائیں گے،م ختلف صوبوں نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کا مختلف فارمولا طے کیا ہے، ایک یونیفارم پروموشن پالیسی بنائی جائے،اختیاری مضامین کے مارکس کاؤنٹ کئے جائیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و قومی ورثہ شفقت محمود کی زیر صدارت32ویں بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرا تعلیم و متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی، ڈی جی ایف جی ای آئی، چیئر مین آئی بی سی سی، ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، چیئر مین فیڈرل بورڈ اور دیگر اعلی عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مختلف صوبوں نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کا مختلف فارمولا طے کیا ہے جس کی وجہ سے پروموشن پالیسی میں تفریق آ رہی ہے لہٰذا بین الصوبائی وزرا ء تعلیم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک یونیفارم پروموشن پالیسی بنائی جائے اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اختیاری مضامین کے مارکس کاؤنٹ کئے جائیں اور کورونا کی وباء کی وجہ سے اسکولوں کی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو سہولت دینے کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں ان میں 33 فیصد نمبرز دیئے جائیں اور اس طرح ایوریج مارکس نکالے جائیں گے جبکہ لازمی مضامین میں 5فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیوں کا اعلان

بین الصوبائی وزرا تعلیم نے کیا کہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی طلبہ کی پروموشن کے لئے یہی طریقہ کار استعمال کریں گے،طلبہ کو پریکٹیکل میں مارکس دینے کے لئے بھی مختلف صوبوں نے مختلف طریقہ کار وضع کئے ہوئے تھے جس سے کچھ صوبوں کے طلبہ کو نقصان اور کچھ صوبوں کے طلبہ کو فائدہ ہونا تھا مزید یہ کہ کچھ طلبہ مختلف ذرائع سے اساتذہ و پرنسپل پر اثر و رسوخ استعمال کر کے زیادہ مارکس لینے کی کوشش کرتے ۔

چیئرمین کمیٹی ایسے تمام خدشات کو رفع کرنے کے لئے اس کے لئے بھی یکساں طریقہ کار وضع کرنے کا کہا اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تمام صوبے پریکٹیکل میں 50فیصد گریس مارکس دیں گے اور باقی 50فیصد تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

چیئرمین بین الصوبائی وزرا تعلیم نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سمارٹ سلیبس کا اصول نہیں اپنایا جائیگا مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا اور اس کے مطابق امتحانات لئے جائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سلیبس اپریل/مئی تک مکمل کرنا یقینی بنایا جائے گا اور بورڈ کے امتحانات مئی/جون میں ہوا کریں گے اور نیا تعلیمی سال 22اگست کو شروع ہوگا۔

او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی۔اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ کہ سال میں دو مرتبہ بالترتیب مئی/جون اور دوسری بار اکتوبر نومبر میں امتحانات لئے جائیں گے۔

اسی طرح ملک بھر کی جامعات کو ہدایات دی جائیں گی کہ وہ دو مرتبہ داخلے کریں گی۔ صوبائی وزرا نے بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کو آگاہ کیا کہ ملک بھر کے ایجوکیشن سیکٹر کی ویکسی نیشن 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے لہٰذ این سی او سی کو اسکولز فوری طور پر کھولنے بارے سفارش کی گئی۔

چیئرمین کمیٹی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے اختتامی ریمارکس میں کہا کہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں تمام فیصلے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے کوروناجیسی مہلک وبا کے باوجود مشکل فیصلے اتفاق سے کئے اور ملک کے تعلیمی عمل کو فعال رکھا۔

Related Posts