سہیل انور سیال بھٹو بننے کی کوشش کررہے ہیں، سینیٹر سیف اللہ ابڑو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سہیل انور سیال بھٹو بننے کی کوشش کررہے ہیں، سینیٹر سیف اللہ ابڑو
سہیل انور سیال بھٹو بننے کی کوشش کررہے ہیں، سینیٹر سیف اللہ ابڑو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ سہیل انور سیال بھٹو بننے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا بولنا مراد علی شاہ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

وزیر آبپاشی سندھ پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ سہیل انور سیال آج کل پانی کے ایشو کو اچھال رہے ہیں ، کسی کو ٹارزن بننے نہیں دیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پانی سندھ کا ایشو ہے سندھ ہماری دھرتی ہے، پوری سندھ میں پانی نہیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم سندھ کی عوام سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ دو لوگ سہیل انور سیال کے انور پیلس اور شرجیل میمن کے راول پیلس کا حساب دیا جائے، یہ 14 سالوں سے مست ہاتھی بنے ہوئے ہیں۔ بلاول پارٹی چیئرمین ہیں ان محلات کا جواب دیں۔

سہیل انور سیال کے والد ایک محکمہ ایریگشن کے ایکسین تھے تو سہیل انور سیال کے پاس محل کہاں سے آگیا ، ہم ان کے والد کی عزت کرتے ہیں، مرحوم کا نام ان کی اولاد خراب کررہی ہے۔ 2008 میں سہیل انور سیال کے پاس ایک گاڑی تھی۔

سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ میں ہائیر ٹیکس پیئر ہوں میری تمام جائیداد رجسٹر اور منی ٹریل موجود ہے، امید کرتا ہوں کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اپنے ساتھیوں کی جائیدادوں کا حساب دیں گے، اگر شہید بی بی زندہ ہوتی تو یہ انور پیلس اور راول محل نہیں بنتے۔

یہ بھی پڑھیں : آرڈیننس کے ساڑھے سات سو بلین کے اضافی ٹیکس لگائے جا چکے ہیں، سلیم مانڈوی والا

Related Posts