سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے وزیر اعظم خود میدان میں آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے وزیر اعظم خود میدان میں آگئے
سینیٹ انتخابات: تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے وزیر اعظم خود میدان میں آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں سیاسی گرما گرمی اپنے عروج پر ہے، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اپنی جیت کے دعوے کئے جارہے ہیں، ایسے میں وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ تین روز پارلیمنٹ چیمبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔وزیراعظم عمران خان اپنے ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور ان کے خدشات دور کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر کئے جاسکتے ہیں، دوسری جانب خبریں ہیں کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی سینیٹ الیکشن تک اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اسلام آباد میں قیام کے دوران پی ڈی ایم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔

ان ملاقاتوں میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔جبکہ دوسری جانب پی ڈی ایم قیادت بھی اس حوالے سے متحرک نظر آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز

Related Posts