اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت الیکشن 2023 ای وی ایم کے ذریعے کرانے کے لیے پُرعزم ہے، شبلی فراز
حکومت الیکشن 2023 ای وی ایم کے ذریعے کرانے کے لیے پُرعزم ہے، شبلی فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پوری قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی، عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیں: اپریل میں سندھ کے لیے بھی ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا، اسد عمر

Related Posts