کروڑوں روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر شہری کی طبیعت خراب، صدمے سے اسپتال پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں شہری کروڑوں روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر صدمے سے اسپتال پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں حکام نے شہری کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں سامنے آیا جہاں  گوالیار کی رہنے والے سنجیو کے والد کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب انہیں 3 کروڑ سے زائد بھارتی روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا۔

سنجیو کا کہنا ہے کہ میرے  والد 20 جولائی کو موصول ہونے والا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار ہوگئے اور انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی قید میں یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی، تہاڑ جیل کے اسپتال منتقل

رپورٹس کے مطابق اتنا زیادہ بل موصول ہونے پر سنجیو حکام کے پاس گئے اور اپنی شکایت درج کروائی جس کے بعد مدھیا پردیش کی حکومت کے زیر انتظام پاور کمپنی نے اسے انسانی غلطی قرار دیا اور بعد ازاں ایک ہزار 3سو روپے کا درست بل جاری کیا۔

پاورکمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے ملازم نے سافٹ ویئر میں استعمال شدہ یونٹس کی جگہ صارف کا رجسٹر شدہ نمبر درج کردیا تھا، جس کے نتیجے میں بل زیادہ آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر توانائی پردیومن سنگھ کا کہنا ہے کہ غلطی کو دور کر لیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ملازم کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

Related Posts