جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو نوٹس جاری
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو نوٹس جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرکے کیس پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے  9 رکنی فل کورٹ بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے درخواست کی کہ صحت خراب ہے، کیس کے لیے کوئی اگلی تاریخ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جیسے ایٹمی ملک کے سب سے بڑے شہر میں کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں۔مصطفیٰ کمال

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہم قانونی نکات اٹھائے ہیں جبکہ یہ کیس صرف وکیل برادری کی بار ایسوسی ایشنز کے لیے ہی نہیں بلکہ ہمارے لیے بھی بے چینی کا باعث ہے۔ ہم جو بھی کریں گے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں گے۔

لمبی مدت کے لیے التوا کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اتنا طویل التوا نہیں دے سکتے۔ کیس میں جسٹس افتخار محمد چوہدری کے فیصلے پر انحصار کیا گیا، تاہم بہتر ہوگا کہ آئندہ سماعت سے ایک ہفتہ قبل اٹارنی جنرل جواب جمع کروائیں۔ ہم اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں درخواستوں پر وزیر اعظم اور صدر مملکت کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور سپریم جوڈیشل کونسل سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم مؤثر انداز میں مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کریں گے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts