فوج ہماری ہے، اس سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو الجزیرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، مجھے خوشی ہوگی کہ مجھے انکوائری کمیٹی میں پیش کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2014 کے دھرنے کے حوالے سے مجھ پر جتنے الزامات لگائے گئے سب غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ2013 کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے فارم 47 کے حوالے سے بیان کے بعد وفاقی حکومت سے کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں، صدر وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب اور سینیٹ الیکشن فراڈ ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نون لیگ کے لوگوں نے پرائیویٹلی ہمیں بتا دیا تھا کہ جب تک قاضی فائض عیسیٰ چیف جسٹس نہیں بنتا نہ الیکشن ہوں گے نہ نواز شریف واپس آئے گا۔

عمران خان نے کہا کہ میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا خاندان بیوروکریسی میں ہے، فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نو مئی واقعات کا مجھے اس وقت پتہ چلا جب مجھے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، میں نے نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی 27 سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، ہم نے اپنی دو حکومتیں انتخابات کیلئے تحلیل کیں، ہماری سیاسی جماعت انتشار نہیں چاہتی۔

Related Posts