وزیر اعظم کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی ‘بے عزتی’ کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں پاکستان کی “بے عزتی” کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دنیا کے کسی ملک میں اتنے بچے اسکول سے باہر نہیں ہیں جتنے پاکستان میں ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کو تعلیم کے بحران کا سامنا ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں اتنے بچے اسکول سے باہر نہیں ہیں جتنے پاکستان میں ہیں، غربت سے نمٹنے میں تعلیم کی اہمیت بنیادی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، پاکستانی قوم اپنے عزم اور حوصلے سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Related Posts