پاکستان جیسے ایٹمی ملک کے سب سے بڑے شہر میں کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں۔مصطفیٰ کمال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان جیسے ایٹمی ملک کے سب سے بڑے شہر میں کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں۔مصطفیٰ کمال
پاکستان جیسے ایٹمی ملک کے سب سے بڑے شہر میں کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں۔مصطفیٰ کمال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج پاکستان جیسے ایٹمی ملک کے سب سے بڑے شہر میں کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں جبکہ کراچی کو صاف کرنے کے دعوے ہر سیاسی جماعت کرچکی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں 2005ء میں شہر قائد کا میئر بنایا گیا، مجھے غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں پیشیاں بھگتنی پڑ رہی ہیں جبکہ پرائیویٹ اراضی کو سرکاری بندہ الاٹ کر ہی نہیں سکتا۔ آج دُنیا کا بہترین میئر عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر صحت و صفائی کی سہولیات سے محروم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے نمبر غیر قانونی طور پر بڑھائے گئے۔انکوائری رپورٹ

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں عدلیہ کا تہِ دل سے احترام کرتا ہوں تاہم شہر قائد کے حوالے سے تشویش ہے کہ اس کے حالات خراب سے خراب ہوتے جا رہے ہیں اور عوام الناس کو سکھ کی سانس نصیب نہیں۔ لوگ رو روہے ہیں اور سندھ حکومت 18ویں ترمیم کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔

اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم سے عوام کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچا۔ اختیارات کو ضلعی سطح تک منتقل کیا جاتا تو عوام اس کا خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے تھے۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم کے دورۂ امریکا پر بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہرگ ہے۔ مظلوم کشمیری ہمارے بھائی ہیں۔ میں مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان کی پہلے بھی ہر لحاظ سے حمایت کا اعلان کر چکا ہوں اور اب بھی میرا یہی مؤقف ہے کہ اقوامِ عالم کو کشمیر کی صورتحال کا پتہ ہونا چاہئے کہ وہاں کیا ہور ہا ہے۔ 

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان  سات روزہ دورۂ امریکا کے دوران آج اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلۂ کشمیر سے عالمی برادری اور سربراہانِ مملکت کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیر اعظم کی آج کی مصروفیات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے 74ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ مسلسل کرفیو اور  مظلوم کشمیریوں کے حالاتِ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بھارت کے ظلم و جبر کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے

Related Posts