یورپی یونین کے طرز پر خلیجی ممالک کا بھی مشترکہ ویزا جاری کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو گلف نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ خلیجی ممالک بھی یورپ کے مشترکہ ویزا شنگن کی طرز پر اپنا مشترکہ ویزا لانے جا رہے ہیں اور خلیجی ممالک کا یہ مشترکہ ویزا رواں سال دسمبر تک متوقع ہے۔

عربی نیوز آوٹ لیٹ سبق کے مطابق یہ مشترکہ ویزا جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈرز کے لیے ہوگا۔ جی سی سی ممالک میں مقیم غیر ملکی مشترکہ ویزا حاصل کرکے کونسل کے تمام رکن ممالک کا سفر کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق زیر غور تجویز پر عمل در آمد ہونے پر اقامہ ہولڈرز کو خلیجی ممالک کے سفر میں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشترکہ ویزا خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کیا جائے گا۔

موقر اردو نیوز کے مطابق خلیجی ممالک میں سیاحت کا رجحان بڑھتا جار ہا ہے جبکہ جی سی سی ممالک کی حکومتیں بھی اس کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل جی سی سی ممالک کے اقامہ ہولڈروں کو آن لائن وزٹ ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

Related Posts