کیا معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹرانس جینڈرز حقوق کی حمایت کر دی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ریویو اٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا پر آئے دن تنازعات سر اٹھاتے رہتے ہیں اور کوئی تنازع والی بات نہ بھی ہو تو بسا اوقات لوگ حقائق بدل کر تنازع نکال لیتے ہیں، جس کا شکار مختلف شخصیات بھی بنتی ہیں، حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری کو سوشل میڈیا پر ایک تنازع میں گھسیٹا گیا ہے۔

بشری انصاری سے وابستہ یہ تنازع ایک ڈرامے میں ان کے ایک مکالمے سے پیدا ہوا ہے جہاں بشریٰ انصاری ایک ٹرانس جینڈر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کردار کے ساتھ مکالمہ کرتی نظر آتی ہیں۔

بشریٰ انصاری ٹرانس جینڈر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے they لفظ استعمال کرتی ہیں، جو انگریزی میں ٹرانس جینڈرز کیلئے استعمال ہوتا ہے، یہ لفظ سن کر دوسرا کردار کہتی ہے کہ یہ they کیا ہوتا ہے، وہ تو her ہے، بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ نہیں وہ they and them والی ہے۔

یہ کلپ کسی نے اینگلائز کرکے ٹرانس جینڈرز کی حمایت کا عنوان دے کر وائرل کر دیا، جس پر سبھی نے بلا تحقیق اس کیپشن کے ساتھ اس کلپ کو شیئر کرنا شروع کردیا کہ بشری انصاری ٹرانس جینڈرز کی حمایت کر رہی ہیں۔

یہ کلپ مخصوص کیپشن کے ساتھ وائرل ہوتے ہی بیشتر صارفین نے بشریٰ انصاری کو اس بنیاد پر آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا کہ وہ ٹرانس جینڈرز کی حمایت کرکے اسلامی اقدار کی توہین کی مرتکب ہو رہی ہیں۔

جبکہ بعض لوگوں نے اس کی حقیقت سامنے لانے کی کوشش کی اور بشریٰ انصاری کا یہ کہتے ہوئے دفاع کیا کہ وہ خود سے کوئی تبصرہ نہیں کر رہی ہیں بلکہ ڈرامے کا اسکرپٹ ادا کر رہی ہیں۔

Criticism On Bushra Ansari For Her LGBTQ Pro International Web Series

Related Posts