وزیر اعظم مؤثر انداز میں مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کریں گے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بین الاقوامی برادری کے سامنے مؤثر اور باوقار انداز میں کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنت جیسی وادی کشمیر میں 80 لاکھ مظلوم کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔ کشمیر کی گلیاں ویران جبکہ کوچہ و بازار سنسان پڑے ہیں۔ وزیر اعظم نے دورۂ امریکا کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کے دوران سب سے زیادہ کشمیر کے مسئلے کو اہمیت دی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان نے دُنیا کو یقین دلایا ہے کہ کشمیر میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے جس سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ امریکی صدر سے ملاقات کے دوران بھی وزیر اعظم نے کشمیر سے کرفیو ختم کرانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جیسے ایٹمی ملک کے سب سے بڑے شہر میں کچرا اٹھانے والا کوئی نہیں۔مصطفیٰ کمال

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ  امریکی صدر ٹرمپ کا بیان وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا اہار ہے جبکہ ایران سے بات چیت کا مینڈیٹ وزیر اعظم عمران خان کو دینا ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور پوری دنیا کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اعتراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دیگر ممالک کے سربراہان، برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن، ترکی کے صدر طیب ایردوآن، ایران کے صدر حسن روحانی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر اولی میور سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ، باہمی تعاون اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے پوری دُنیا پر واضح کیا ہے کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے بھارتی حکومت کو لگام دینا ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلۂ کشمیر سے عالمی برادری اور سربراہانِ مملکت کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیر اعظم کی آج کی مصروفیات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کے 74ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ مسلسل کرفیو اور  مظلوم کشمیریوں کے حالاتِ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بھارت کے ظلم و جبر کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے

Related Posts