جب تک سرفراز احمد کرکٹ کھیلے گا وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا کپتان رہے گا، ندیم عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sarfraz ahmed nadeem omar
sarfraz ahmed nadeem omar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی (نگاہ محمد) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ب تک سرفراز احمد کرکٹ کھیلیں گے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رہیں گے ، ن کی قیادت کے حوالے سے کسی قسم کا ابہام نہیں ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کاکراچی میں ماسٹر آئل کے ساتھ اسپانسر شپ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے پہلے ہم کوئٹہ میں میچ کھیلنا چاہتے تھے لیکن اس وقت کوئٹہ میں سخت سردی پڑ رہی ہے اس لئے وہاں میچ کھیلنا ممکن نہیں ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نےشکوہ کیا کہ پی ایس ایل فائیو میں ان کی ٹیم کو مسلسل سفر میں رہنا ہوگا جس سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں، میں نےپی سی بی مینجمنٹ سےبھی ٹورنامنٹ کے شیڈول پر اعتراض بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے ایک جانب ٹورنامنٹ کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں شامل کرکے بڑا کام کیا ہے لیکن کوئٹہ کے تمام وینیومیں میچز رکھے گئے ہیں جس کہ وجہ سے ہماری ٹیم کا آدھا وقت تو ہوا میں گزرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کے سفر میں کیو موبائل کمپنی نے پلاٹینم اسپانسر بن کر قدم ملالیے

ندیم عمر نے کہا کہ مشکلات کے باوجود ہماری ٹیم اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرے گی،سرفراز احمد پاکستان کرکٹ کلب اور عمر ایسوسی ایٹس کے بھی کپتان ہیں کلب میچوں میں بھی ہمیں شکست قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نظریہ یہ ہے کہ سو فیصد کارکردگی دکھائیں کوشش کریں ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، اس بار پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں متوازن اور مضبوط ہیں ہم کوشش کریں گے کہ ٹائیٹل جیتیں۔

Related Posts