نئی فلم رادھے کا باکس آفس کاروبار صفر ہوگا۔سلمان خان کی تھیٹر مالکان سے معذرت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کیلئے تھیٹر مالکان سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رادھے کا باکس آفس پر کاروبار صفر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان نے زوم کال پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران بھارت کے سینما و تھیٹر مالکان سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی فلم رادھے کا باکس آفس کلکشن صفر ہوگا۔

گفتگو کے دوران بھارتی اداکار سلمان خان نے رادھے کی ریلیز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی ریلیز کے بعد منافعے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ باکس آفس کاروبار صفر ہوگا جو میری فلموں کا سب سے کم ریونیو سمجھا جاسکتا ہے۔

بھارتی فنکار سلمان خان نے کہا کہ کورونا وباء اور ایس او پیز کے پیشِ نظر چاہے آپ خوش ہوں یا غمگین، فلم بھارت کے چند ہی سینما ہالز میں اور معمول کے مقابلے میں بے حد کم تھیٹرز پر ریلیز ہوگی، اس لیے کاروبار بے حد معمولی ہوگا۔

سلمان خان نے کہا کہ یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ فلم ڈیجیٹل میڈیا پر بھرپور تیاریوں کے ساتھ ریلیز کی جائے گی۔ پھر بھی سینما گھروں اور باکس آفس پر فلم کا بزنس معمولی ہوگا۔ مداحوں اور سینما گھر مالکان سے معذرت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم رادھے کی آمدن کا مخصوص حصہ کورونا ریلیف کیلئے مختص 

Related Posts