سلمان خان نے نئی فلم رادھے کی آمدن کا مخصوص حصہ کورونا ریلیف کیلئے مختص کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان خان نے نئی فلم رادھے کی آمدنی کا مخصوص حصہ کورونا ریلیف کیلئے مختص کردیا
سلمان خان نے نئی فلم رادھے کی آمدنی کا مخصوص حصہ کورونا ریلیف کیلئے مختص کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم رادھے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا مخصوص حصہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ریلیف کیلئے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جس کے پیشِ نظر فلم سازوں نے ڈونیشن پلیٹ فارم سے کیے گئے معاہدے کے تحت ضروری طبی سازوسامان مہیا کرنے کیلئے چندہ دینے کا اعلان کردیا۔

فلم سازوں کا کہنا ہے کہ بھارتی شوبز انڈسٹری کے دیہاڑی دار افراد کا روزگار بھی کورونا وائرس کے باعث بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اپنے ایک بیان میں فلم سازوں نے کہا کہ قوم ایک بے حد مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے اور ہم کورونا کے خلاف ملک کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ فلم رادھے سے حاصل ہونے والی آمدنی کورونا سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے استعمال ہوسکے گی۔ قبل ازیں رادھے کی ریلیز 2022ء تک ملتوی کیے جانے کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جنہیں مسترد کرتے ہوئے رواں برس ریلیز کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم رادھے آئندہ ماہ عید الفطر کے موقعے پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد فلم 2022ء میں ریلیز کیے جانے سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں۔

بھارتی اداکار سلمان خان درجنوں ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ سلمان خان کی فلم رادھے آئندہ ماہ 13 مئی کے روز عید الفطر کے دن دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم رادھے آئندہ ماہ عید الفطر پر ریلیز ہوگی

Related Posts