کراچی میں افغانستان اور ایران سے آئے ٹماٹروں کی فروخت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں افغانستان اور ایران سے آئے ٹماٹروں کی فروخت
کراچی میں افغانستان اور ایران سے آئے ٹماٹروں کی فروخت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک میں سیلاب کے باعث سبزیوں کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی تھیں، ایسے میں ٹماٹروں کی قلت کو افغانستان اور ایران نے پورا کردیا، شہر کے بازاروں میں افغانی اور ایرانی ٹماٹروں کی 150 سے 160 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

ملک میں آنے والے حالیہ مون سون کے باعث زراعت کے شعبے میں بڑی تباہی آئی ہے۔ آلو، پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 500 روپے جب کہ پیاز 300 روپے فی کلو تک ہوگئی تھی۔

حکومت نے ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کے لئے بیرون ملک سے منگوانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب کراچی کے بازاروں میں افغانی اور ایرانی ٹماٹروں کی بھرمار ہے، ان ٹماٹر وں کی 150 سے  160روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

مزید پڑھیں:رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 3.75 فیصد کا اضافہ ہوا

ایران اور افغانستان سے ٹماٹروں اور پیاز کی امپورٹ کے بعد کراچی کی مارکیٹوں میں ٹماٹروں کی قیمت یک دم ہوگئی ہے، اور 400 روپے فی کلو ملنے والے ٹماٹر ڈیڑھ سو سے 160 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

Related Posts